بچپن کا وعدہ پورا ہوا، لازوال دوستی کی انوکھی داستان

رپورٹ : راجہ ابرار احمد خان

لاکھوں حجاج میں دو حاجیوں پر خصوصی طور پر توجہ مرکوز
پاکستان سے آنے والے دو معمر حاجی لوگوں اور میڈیا نمائندگان کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے. پاکستان سے آنے والے اعجاز احمد اور احمد راج جو کہ 80 سال کے ہیں. اور بچپن کے دوست ہیں اور انھوں نے آپس میں وعدہ کیا تھا کہ جب بھی اللہ تعالیٰ نے حج کرنے کی توفیق دی اکھٹے حج کریں گے. اس وعدے کو ایفا کرتے ہوئے اس سال انھوں نے اکھٹے حج کیا.

اعجاز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں نے اکھٹے حج کرنے کا وعدہ کیا تھا میرے پاس تو کافی عرصے سے حج کے اخراجات کے لئے رقم موجود تھی لیکن میرے دوست کے پاس رقم کا بندوبست نہ ہونے پر انتظار کرتا رہا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس سال بندوبست ہونے پر ہم اکھٹے حج ادا کرنے آے ہیں.

احمد راج نابینا ہیں اور اعجاز احمد پر بھروسہ کرتے ہیں. اعجاز احمد اپنے دوست کو حج کے تمام مناسکات ادا کرنے میں رہنمائی کرتے رہے. احمد راج اپنے دوست کے حوالے سے کہتے ہیں کہ میں اپنے دوست کے لئے ہر وقت دعاگو ہوں. دونوں دوستوں کے اس بے حد پیار نے اس دور کے دوستوں کے لئے ایک مثال بنا دی.