عباسپور۔ چنار پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری معززین کی شرکت

عباسپور (نمائندہ سٹیٹ ویوز)حلف برداری کی تقریب چنار پریس کلب چنار پریس کلب رجسٹرڈ عباسپور کی بلنڈنگ میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمانان خصوصی قاضی خالد شمیم اور چئیرمین ٹاون شیراز احمد چوہدری تھے تقریب کی صدارت سردار ذوالفقار صدر چنار پریس کلب نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کا شرف سابق امیدوار اسمبلی مولنا لطیف القادری نے حاصل کیا تلاوت کلام الہی کے بعد سید کفایت حسین بخاری نے نعت رسول مقبول ص پڑھ کر سماں باندھ دیا۔

تقریب کی دو نشتسں ہوئیں پہلی نشت کے سٹیج سیکرٹری خان معران جبکہ دوسری نشست کے سٹیج سیکرٹری مبشرنقوی تھے۔ تقریب کے پہلے مقرر سرپرست اعلی خواجہ ریاض الحسن تھے جنہوں نے پریس کلب کے بننے سے اب تک کے تمام مراحل اور معاونین کی خدمات پر روشنی ڈالی بعد ازاں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی حلف چوہدری شیراز احمد نے لیا۔

عہدیداران نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف لیا جن میں خواجہ ریاض سرپرست اعلی ، سردار ذوالفقار صدر ، مبشرنقوی جنرل سیکرٹری، خان عمران سئنیر نائب صدر، یوسف چغتائی سیکرٹری مالیات، انیلہ صفدر سیکرٹری اطلاعات ونشریات کا حلف اٹھایا۔ تقریب میں عہدیداران کے علاوہ شیراز چوہدری ، قاضی خالد شمیم ، سردار حیات خان صدر انجمن تاجران ،حفیظ چغتائی، نوید شریف ، شعبان رفعی، مولانا لطیف القادری ، مولانا عبدالکریم ، طاہر عباسی ، اسد جٹ صدر جماعت اسلامی عباسپور یونٹ، مولانا سردار ماجد ، راجہ افضل کیانی، کفایت شاہ بخاری، مولانا حافظ آفتاب قادری جنرل سیکرٹری امید سوشل گروپ ، جنید کبیر ایڈووکیٹ ، حافظ رضوان غنی سابق صدر امید سوشل گروپ ، عثمان صدیق صدر ٹنگیڑاں یوتھ ، شبیر حسین شاہ کونسلر ٹاون، لالا شبیر کونسلر ٹاون ، چوہدرئ زاہد ، سردار عبدالصبور، جواد علی ، اصغر قادری اور دیگر نے شرکت کی۔
پروگرام کا انعقاد ہی نہایت اختصار کے ساتھ کیا گیا تھا تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے صحافتی اقدار اور پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کیا۔ قاضی خالد شمیم مہمان خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عباسپور کے جملہ ممبران کو مبارک باد دی جن کی کاوشوں سے پریس کلب کی بلڈنگ تعمیر ہوئی۔۔ تمام مقررین نے چنار پریس کلب کی سابق صدر محترمہ سائرہ یوسف کی گراں قدر خدمات کو بھی سراہا۔تمام عہدیداران نے پریس کلب کی بہتری اور صحافتی اقدار کی پاسداری کا عظم کیا۔ تقریب کا اختتام دعا سے ہوا دعا قاری افتاب قادری نے کی۔