آٹا سمگلنگ کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانتیں منسوخ ،احاطہ عدالت سے گرفتار

پلندری(بیورورپورٹ)آٹا سمگلنگ کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانتیں منسوخ ،احاطہ عدالت سے گرفتار ،دونوں ملزمان وقاص حلیم اور محمد شہباز کو حوالات کا سرکاری مہمان بنا دیا گیا،عقامی حلقوں کا خیر مقدم اور ملزمان کیخلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق ملزمان وقاص حلیم اور محمد شہباز ،جدید فلور مل گوارہ اور سدوزئی فلور مل کا آٹا نام تبدیل کر کے مہنگے داموں فروخت کر رہے تھے.

ملزمان سے ،80 بیگ برآمد ہوئے تھے ضلعی انتظامیہ نے آٹا ضبط اور غیر قانونی گودام کو سیل کر کے ملزمان کیخلاف تھانہ پلندری میں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا دونوں ملزمان عبوری ضمانتوں پر تھے گزشتہ روز ملزمان سیشن کورٹ میں ضمانتیں کنفرم ہونے کیلئے پیش ہو رہے تھے کی عدالت نے ضمانتیں منسوخ کر کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا.

جس پر تھانہ پولیس پلندری نے ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے حوالات پہنچا دیا ، ڈپٹی کمشنر سدہنوتی کی ہدایت پر نائب تحصیلدار مسعود خلیق نے ہمراہ گردارو زاہد محمود ،پٹواری اجمل فاروق اور پولیس نفری کے ہمراہ اطلاع ملنے پر ببڑھ چھلاڑ میں شہباز ولد محمد یسین کے گودام پر چھاپہ مارکر جدید فلور مل گوراہ کا آٹا پاکستان کی مدنی فلور مل کے بیگ میں ڈال کر غیر قانونی طریقہ سے مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا.

محمد شہباز کی دکان میں 80 کے قریب بیس بیس کلو کے بیگ مدنی فلور مل کے نام سے تبدیل کر کے رکھے ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر ضبط کیا گیا تھا اور دکان کو سیل کر دیا گیا تھا ملزمان گوارہ جدید فلور مل اور سدوزئی فلور مل کا آٹا مدنی فلور مل کے تھیلوں میں ڈال کر ملزم وقاص حلیم سکنہ گھناس جو کہ بیتراں اڈہ پلندری میں دکان کرتا ہے کی ملی بھگت سے ناجائز منافع خوری کرتے تھے.