ورلڈ کپ :آسٹریلوی اوپنرز نے پاکستانی بالرز کو دن میں‌تارے دکھادیے

57

آئی سی سی ورلڈکپ کے 18ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 15 اوورز میں بغیر کسی نقصان 128 رنز بنالیے۔بنگلور کے چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے ٹیم کو 119 رنز کا اوپننگ آغاز فراہم کیا، دونوں بالترتیب 63 اور 56 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی کوئی بھی بالرز وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہوسکا البتہ اسامہ میر نے ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کیا۔
قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاداب خان کی جگہ اسامہ میر پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔اس موقع پر آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ گرین شرٹس کے خلاف میچ اہم ہے، کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

پاکستان کا اسکواڈ
کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، اسامہ میر، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف

آسٹریلیا کا اسکواڈ
کپتان پیٹ کمنز، مچل مارش، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، جوش انگلس، گلین میکسول، مارکس اسٹونس، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں