اسلام آباد میں رہنے والے لشمیریوں کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد،تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

151

اسلام آباد /دھیرکوٹ(سٹیٹ ویوز) اسلام آباد میں کرکٹ کا میلہ بروز ہفتے سے شروع ہو رہا ہے . کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد اسلام آباد G 7/2 گراونڈ میں منقد کیا جارہا ہے .جس میں مختلف کلبوں کی 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں. یہ اسلام آباد میں رہنے والے لشمیریوں کیلئے کسی میلے سے کم نہیں. لوگوں میں بہت جوش و خروش پایا جا رہا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز اسلام آباد میں آرگنائزر کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا.

جس میں تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا اس اجلاس میں چیئرمین DPL راجہ مہتاب اشرف خان انچارج جیوری راجہ طاہر استقبالیہ کمیٹی راجہ آفتاب انقلابی انتظامی کمیٹی کے انچارج راجہ فہیم اکرم میڈیا کمیٹی کے انچارج MD مغل سلیکشن کمیٹی کے انچارج راجہ حماد سمیت مختلف کمیٹیوں کے ممبران نے شرکت کی اور ٹورنامنٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا.

چیئرمین ٹورنامنٹ راجہ مہتاب اشرف نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس ٹورنامنٹ کی تمام کمیٹیز کی کارکردگی کو سہرا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ذولفقار احمد مرحوم کرکٹ ٹورنامنٹ تاریخ ساز اور کھیل کے رشتوں کیلئے تقویت کا باعث ہو گا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں