امیر جماعت اسلامی سراج الحق میئر کراچی کے انتخاب کو جمہوریت کیساتھ مذاق قرار دے دیا

58

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندوں کے اغوا، ووٹوں کی خریداری، دھونس دھاندلی سے میئر کراچی کا الیکشن آئین و جمہوریت پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر جمہوریت کو اس طرح مسلسل مذاق بنایا جائے گا تو اس پر لوگوں کا رہا سہا اعتماد بھی ختم ہو جائے گا۔

سراج الحق نے لکھا کہ الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کی ملی بھگت بھی واضح ہے، بلدیاتی اور میئر الیکشن میں اس نے سندھ حکومت کے طفیلی ادارے کا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نےکہا کہ یہ شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ شفاف قومی انتخابات کےلیے الیکشن کمیشن نے اپنی وقعت کھو دی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ہوگئے ہیں۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق انہوں نے 173 ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ ان کے حریف جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو 160 ووٹ ملے۔ اراکین نے قائد ایوان کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں