لاہور (سٹیٹ ویوز ) این ٹی ڈی سی کے ترجمان نے ڈیفالٹر این ٹی ڈی سی کو واپڈا ہاؤس سے باہر نکالے جانے پر اپنا ردعمل دے دیا.ترجمان کے مطابق بعض نیوز ویب سائٹس پر اس حوالے سے خبریں شا ئع ہوئی ہیں.ان خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ سراسر غلط بیانی ہے.
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ این ٹی ڈی سی پاور سیکٹر کے دیگر اداروں کی طرح واپڈا ہاؤس میں اپنے دفاتر کی جگہ کے عوض واپڈا بلڈنگ سرکل کے ساتھ باہمی اتفاق رائے سے طے شدہ سروس چارجز باقاعدگی سے ادا کر رہا ہے۔ این ٹی ڈی سی کی جانب سے واپڈا حکام کو لکھے گئے خط میں بھی معاملے پر اپنا موقف واضح کر دیا گیا ہے۔