بزنس فورم آزادکشمیر وگلگت بلتستان کے زیراہتمام اسلام آباد میں پری بجٹ سیمینار کا انعقاد

96

اسلام آباد (کاشف میر،سٹییٹ ویوز)بزنس فورم آزادکشمیر وگلگت بلتستان کے زیراہتمام اسلام آبا دمیں پری بجٹ سیمینار منعقد کیا گیا جس میں عمران عزیز صدربزنس فورم آزادکشمیر ،حسن ابراہیم ممبر قانون سازاسمبلی ،کاشف چوہدری صدر بزنس فورم پاکستان،شاہین کوثر ڈار،ذوالفقار عباسی صدر CPDR ڈاکٹر وقاص ،محمد یاسین سیکرٹری جنرل بزنس فورم آزادکشمیر،جاوید خان رہنما جماعت اسلامی اور دیگر نےشرکت کی.

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر بے شمار وسائل سے مالا مال ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے حکومت آزاد کشمیر اگر اپنی شے خرچیاں کم کرکے اس کو اپنے وسائل پر لگائے تو کشمیر کا یہ خطہ خود کفیل ہو سکتا ہے.آزادکشمیر میں سیاحت،I.T ،پانی اور ٹیکنیکل ایجوکیشن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے.

آزاد کشمیر میں بےشمار سیاحتی مقامات ہیں اگر حکومت ان مقامات تک رسائی کو آسان بنائے توسیاحت سے بےشمار لوگوں کو روزگارمل سکتا ہے اور حکومت کو اربوں روپے کی آمدن ہوسکتی ہے اس کے علاوہ پانی کے ریسوسز موجود ہیں ان کو استعمال میں لانے کی ضرورت ہے چھوٹے چھوٹے ڈیم بنائیں جائیں تو نہ صرف آزادکشمیر میں بجلی کی ضرورت کو پورا کیا جاسکتا ہےبلکہ حکومت پاکستان کو بھی مزید بجلی فراہم کی جا سکتی ہے.

شرکاء کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں شرح خواندگی پاکستان سے زیادہ ہے اور لوگوں کی توجہ صرف سرکاری ملازمت پر ہے اگر حکومت نوجوانوں کے لیے کاروبار کے مواقع فراہم کرے اور نوجوانوں کو ٹریننگ کروائی جائے اور کاروبار کی طرف لایا جائے تو اس سے روزگار کے بےشمار مواقع فراہم کیے جاسکتے ہیں.

شرکاء کا کہنا تھا کہ ایک مسئلہ جس پر توجہ کی اشد ضرورت ہےکہ آزادکشمیرمیں بچیوں کی شرح خواندگی سب سے زیادہ ہونے کہ باوجود ان کے لیے وہاں پر کوئی مواقع موجود نہیں ہیں.اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت کو چاہیے کہ وہ بجٹ کو درست سمت میں استعمال کرئے،کاروبار کے مواقع مہیا کرے،ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ دے اور آزاد کشمیر کے لیے لانگ ٹرم پالیسی بنائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں