پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر کی لاہور کی بارش میں سہیلی کے ہمراہ شرارتون کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔صبا قمر نے لاہور میں ہوئی تیز بارش میں گھر کی چھت پر اپنی سہیلی کے ہمراہ کھیلتے، ناچتے اور جھومتے ہوئے چند تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بطور اسٹوری شئیر کیں۔
ان مختصر ویڈیوز کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کو اپنے بچن کی برسات کی یادیں تازہ ہوگئیں۔صبا قمر نے بارش میں اٹھکھیلیاں کرتے ہوئے سفید کراپ ٹاپ اور سیاہ ٹراؤزر زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ انکی زلفیں کھلی ہیں جو برسات کی بوندوں سے تر ہیں۔بارش سے لطف اندوز ہوتی ان تصاویر اور ویڈیوز میں صبا کے پہنے ہوئے کراپ ٹاپ پر ’بورن ٹو بی ریبیل‘ لکھا ہوا ہے۔
اداکارہ کی شئیر کی گئیں انسٹاگرام اسٹوریز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مختلف کھیل کھیلتے ہوئے بچوں کی طرح خوش ہورہی ہیں اور ایک تصویر میں ہنستے ہوئے اپنی سہیلی کے اوپر سر رکھ کر کھلکھلا رہی ہیں۔واضح رہے کہ صبا قمر پاکستان کی ایک ہر فن مولا ماننی جاتی ہیں، جنہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے کبھی ناظرین کو ہنسایا تو کبھی انہیں افسردہ کردیا، اداکارہ اپنے اس فن کو پڑوسی ملک بھارت کی فلم ’انگریزی میڈیم‘ میں بھی دکھا چکی ہیں۔