جامعہ پونچھ کے وفد کا دورہ نمل،ڈاکٹر وقاص علی کوثر رجسٹرار جامعہ نمل کا وفد کا پرتباک استقبال

287

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)جامعہ پونچھ کے وفد کا جامعہ نمل اسلام آباد کا خصوصی دورہ۔ ڈاکٹر وقاص علی کوثر رجسٹرار جامعہ نمل کا وفد کا پرتباک استقبال۔ وفد میں ڈاکٹر محبوب عالم ڈین فیکلٹی آف انجنٸرنگ, ڈاکٹر لبنی ظفر ڈپٹی رجسٹرار ,ڈاکٹر نگہت اسلامیات اور دیگر شامل تھے۔ تفصیلات کیمطابق رئیس جامعہ پونچھ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر کی خصوصی ہدایت پر ایک اہم وفد نے جامعہ نمل اسلام آباد کا دورہ کیا۔

نمل میں وفد کا استقبال ڈاکٹر وقاص علی کوثر ,ڈاکٹر سائرہ ندرت اور دیگر نے کیا۔ وفد نے جامعہ نمل میں ڈے کٸیر سنٹر کا دورہ کیا اور باہمی امور پر دیگر اکیڈمیک ایکسچینچ اور دیگر امور پر گفت و شنید کی۔ وفد نے جامعہ نمل کے رجسٹرار ڈاکٹر وقاص علی کوثر کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے وفد کو جامعہ نمل کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں