جماعت اسلامی آزادکشمیر نے غزہ میں 66بچوں کی بھوک کے باعث شہادت کو لمحہ فکریہ قرار د ے دیا

40

اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ فسطائی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کشمیری نظر بندوں بالخصوص امیر جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر ڈاکٹر عبدالحمید فیاض اور سینئر حریت قائد شبیر احمد شاہ کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم نہ کرنا نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے.

بلکہ مودی یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ واقعی گجرات کا قصائی ہے۔ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ امت کے حکمران عوام کی ترجمانی کرنے کے بجائے مغرب کے آلہ کار بن چکے ہیں،ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ بزدل حکمرانو ں سے نجات حاصل کیے بغیر نہ عوامی مسائل حل ہوسکتے ہیں اورنہ ہی امت کو عروج نصیب ہوسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ظلم اور ناانصافی کی ہر نشانی مٹانے کی جدوجہد کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے جڑوان اضلاع اسلام آباد اور راولپنڈی میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے اراکین جنرل کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے آزاد خطوں کے عوام لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں،بجلی پیدا کرنے والاخطہ لوڈشیڈنگ کی زد میں ہو یہ حکمرانو ں کی نااہلی نہیں تو اور کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں