قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مڈل آرڈر بیٹر محمد حفیظ نے اپنے گھر میں بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی جانب سے دیا گیا خاص تحفہ بھی سجا رکھا ہے۔ محمد حفیظ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ جو بھی کامیابیاں اور ایوارڈز ملے ہیں وہ سب میرے پاس محفوظ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی میں ان ایوارڈز کو دیکھتا ہوں تو مجھے فخر ہوتا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیل کر اتنے ایوارڈز حاصل کیے، میری شروع سے ہی خواہش تھی کہ پاکستان کے لیے ہمیشہ ایسی پرفارمنس دوں جس سے ٹیم کو فائدہ پہنچے۔ایک سوال کے جواب میں محمد حفیظ نے بتایا کہ جب انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کا پہلا سیزن کھیلا تھا تو کلکتہ نائٹ رائڈرز کے اونر شاہ رخ خان نے نائٹ کی شکل کا ایک سووینئر تمام کھلاڑیوں کو دیا تھا۔