حنا بیات اپنے شوہر کی وفات کے بعد ہونے والی تنقید پر بات کرتے ہوئے رو پڑیں

59

کراچی: پاکستان شوبز کی اداکار حنا بیات شوہر کی وفات کے بعد اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر بات کرتے ہوئے رو پڑیں۔

حنا بیات حال ہی میں ایک نجی پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی پر کھل کر بات کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے اللہ اور دوستوں سے کوئی شکایت نہیں تاہم وہ مداحوں سے ناراض ہیں کیونکہ شوہر کی موت کے بعد کام کرنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

حنا بیات کا کہنا تھا کہ شوہر کی بیماری کی وجہ سے وہ ایک سال تک کام نہیں کر سکی تھیں تاہم ان کے شوہر نے ان پر دباؤ ڈالا کہ انہیں کام نہیں روکنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں