حکومت اور بلدیاتی نمائندگان عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں،وزیر حکومت امتیاز نسیم

89

باغ آزاد کشمیر (ولید یاسین سے) وزیر حکومت محترمہ امتیاز نسیم نے کہاکہ وزیراعظم بلدیاتی نمائندگان کے حوالے سے پہلے ہی بولڈ فیصلے کر رہے ہیں حکومت وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی قیادت میں عوامی مسائل حل کرنے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے، عوامی مسائل سے آگاہ ہیں

ان خیالات کا اظہار باغ میں ڈسٹرکٹ کونسلرز اور محتلف عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ طویل عرصے کے بعد بلدیاتی انتخابات ہوۓ بلدیاتی نمائندگان کے مسائل کے حوالے سے بنائی گئی حکومتی کمیٹی کام کر رہی پہلے مرحلے پر بلدیاتی اداروں کے لیے گرانٹ این ایٹ جاری ہو چکی حکومت اور بلدیاتی نمائندگان عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں یہ مسائل جلد حل ہو جائیں گے ،

انہوں نے کہا بلدیاتی نمائندگان نے 11 مئی کے احتجاج اور بالخصوص ایکشن کمیٹی سے لا تعلقی کا اعلان کیا ہے, بلدیاتی نمائندگان کے جائز مطالبات کو وزیراعظم تک پہنچانے کے لیے مسائل کے حل کے لیے میں بھرپور کردار ادا کروں گی اور انور الحق کے عوامی دور میں عوامی مسائل حل ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں