حکومت پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیرکی آزادی کیلئے سیاسی, سفارتی اور اخلافی سطح سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرے، سراج الحق

138

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) حکومت پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیرکی آزادی کیلئے سیاسی, سفارتی اور اخلافی سطح سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرے، سراج الحق
سابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیرکی آزادی کیلئے سیاسی سفارتی اور اخلافی سطح سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرے،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے تمام ڈیمز کی رائلٹی ا ن کو دی جائے،پانی کے ایک ایک قطرے کا حساب کرکے دونوں حکومتوں کو وسائل دیے جائیں تاکہ وہ اپنے نوجوانوں کے روزگار اور ریاست کو خود کفیل بنانے کیلئے کچھ کرسکیں۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم اور صدراتی دفاتر میں کشمیری عوام کے ضمیر کی منڈیا ں نہ لگائیں۔ یہ پوری کشمیری قوم کے صدر اوروزیر اعظم ہیں، اپنی اپنی پارٹیوں کے صدراور وزیر اعظم نہ بنیں ہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے قائمقام امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان ایڈووکیٹ مشتاق احمد کی سربراہی میں ملنے والے وفد کیساتھ گفتگوکرتے ہوئے کیا،وفد میں جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امور خارجہ راجہ خالد محمود خان،مرکزی سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکرخان اور دیگرافراد موجود تھے۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ مشتاق احمد نے سراج الحق کو مقبوضہ جموں و کشمیرکی تازہ ترین صورتحال اور آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے سیاسی حالات سے بھی آگاہ کیا،سراج الحق نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام روایاتی پارٹیاں اورموروثی قیادتیں عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں،عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں تو جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیرکی آزادی کیلئے عملی اقدامات کرنے کے علاوہ عوامی مسائل حل اور ریاست کے قومی تشخص کو بھی بحال کرے گی،انھوں نے کہا کہ جب میں سینٹ میں تھا تو میں نے پوری کوشش کی ہے کہ ایوان میں کشمیریوں کی بھی آوازبنوں اور آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ پر بات کرکے اس میں اضافہ کرایا،میری پوری کوشش ہے کہ ڈیمز پر کشمیریوں کو رائلٹی دی جائے اور اوورسیز کشمیریوں کا آنے والازرمبادلہ بھی کشمیریوں کودیاجائے، تاکہ یہ حکومتیں باوسائل ہوں اور وہ اپنے عوام کوسہولیات فراہم اور اپنے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقعے پیدا کرسکیں۔

انھوں نے کہاکہ 90لاکھ کشمیریوں کو 10لاکھ قابض بھارتی درندہ صفت ا فواج کے رحم و کرم پر چھوڑنا ظلم ہے ۔حکومت پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیرکے بھائیوں کی مظلومیت کا تماشہ نہ دیکھے ان کی عملی مدد کرے۔ پاکستان اہل کشمیر کا وکیل اور مسئلہ کشمیر کا فریق ہونے کے ناطے اس بات کا پابند ہے کہ وہ کشمیری عوام کی عملی مدد کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں