حکومت یا اپوزیشن ،بیرسٹر گوہر نے اپنی پالیسی واضح کردی

39

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھ جائيں گے لیکن کسی سے اتحاد نہیں کریں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھو‌ں نے کہا کہ 70 سیٹوں کا تناز‏ع ہے، ان کا فیصلہ ہوجائے تو پی ٹی آئی کو اکثریت حاصل ہے۔رہنما پی ٹی آئی کا کا قومی اسمبلی میں اپنی جماعت بنانے کے بجائے کسی ایک جماعت میں شامل ہوں گے، جس کا فیصلہ ایک دو دن میں کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جس پارٹی کو جوائن کریں گے اُس سے مخصوص نشستیں اپنے لیے لیں گے ، یہ نشستیں اُس پارٹی کو نہیں دیں گے۔گوہر خان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو جوائن کرنے کیلئے ان سے نہ اب تک کسی نے رابطہ کیا ہے اور نہ ایسی تجویز زیر غور ہے ۔پی ٹی آئی کے وسیم قادر کی ن لیگ میں شمولیت سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ خدشہ تو پہلے سے تھا کہ کچھ لوگ وفاداریاں تبدیل کریں گے تاہم یہ خبر غلط ہے کہ ہم نے وفاداریاں تبدیل کرنے سے روکنے کیلئے کامیاب امیدواروں سے استعفے اور حلف نامے طلب کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسا کوئی بھی فیصلہ نہیں کریں گے جسے متنازع بنایا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے حمایت یافتہ کامیاب امیدواروں سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رابطوں کے بعد استعفے اور حلف نامے مانگ لیے ہیں۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 20 سے زائد ارکان سے رابطے کیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان رابطوں کے بعد پی ٹی آئی رہنما گوہرخان نے بذریعہ عمیر نیازی ارکان سے استعفے اور حلف نامے مانگے، استعفے اور حلف نامے لینے کا مقصد آزاد ارکان کو وفاداریاں بدلنے سے روکنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں