خیبرپختونخوا : بکتر بند گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق

130

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ گومل بازار کی بکتر بند گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بکتر بند گاڑی تھانہ گومل سے ٹانک آرہی تھی کہ گومل بازار روڈ پر ریموٹ کنٹرول دھماکے کا نشانہ بنی۔

پولیس نے بتایاکہ دھماکے کے نتیجے میں بکتر بند گاڑی تباہ ہوگئی اور 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تھانہ گومل کے ایڈیشنل ایس ایچ او اسحاق خان بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں