راولپنڈی: جوڈیشل کمپلیکس میدان جنگ بن گیا،ربوتلوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال

100

راولپنڈی:جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی پرآئے دو گروپ آپس میں لڑ پڑے۔پولیس کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی پر آئے دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا جس دوران دونوں جانب سے ایک دوسرےپربوتلوں اور ڈنڈوں سے حملے گئے، واقعے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس پر پولیس کی مزید نفری طلب کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دونوں گروپ تھانہ دھمیال میں درج مقدمے میں پیشی کے لیے آئے تھے، جہاں کمپلیکس میں پیشی کے دوران معمولی تلخ کلامی پرلڑائی جھگڑے کا واقعہ پیش آیا جس میں پتھراؤ کے دوران جوڈیشل کمپلیکس کی پارکنگ میں کھڑی وکلا کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق فوری طور پر لڑائی جھگڑے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم لڑائی جھگڑے میں ملوث 10 افراد کو تھانہ سول لائنزمنتقل کردیا گیا جہاں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔پولیس کا کہنا ہےکہ جھگڑے کے دوران فوری طور پر کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں