قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ٹاپ بولرز ہیں ، ٹیم کا مسئلہ آگاہی ہے جس میں سب سے اہم فیلڈنگ ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے محمد رضوان کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بھارت سے شکست پر رضوان نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور ورلڈکپ میں ہر میچ اہم ہے اگرچہ بھارت سے میچ ہارگئے لیکن اس سے قبل ہم بھارت سے دو جیتے بھی ہیں۔
رضوان نے کہا کہ ورلڈکپ میں شریک تمام ٹیمیں اچھی ہیں اور پاکستان کے لیے ایک ایک میچ اہم ہے، پاکستان ٹیم اچھی ٹیم ہے یہ نہیں کہہ سکتے کہ دنیا بھر کی ٹیموں سے نچلے درجے پر ہیں ہمارا مسئلہ آگاہی کا ہے ، اس میں مسئلہ فیلڈنگ کا ہے اور ہمیں دیکھنا ہے کہ گراؤنڈ میں ہمیں اس چیز پر کیسے قابو پانا ہے.
.@iMRizwanPak discusses the areas of improvement and support from the fans as Pakistan prepare for their next #CWC23 clash against Australia.#DattKePakistani pic.twitter.com/GrJlPhgFmJ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 18, 2023
قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ آج بھی ساری ٹیمیں یہی کہہ رہی ہی کہ پاکستان ٹیم کیلئے پیشگوئی نہیں کی جاسکتی، ہمارے پاس دنیا بھر کے ٹاپ بولرز ہیں، یہ بات ہے کہ ہمارے اسپنر آؤٹ نہیں کرپارہے لیکن شاداب اور نواز ہمیں کبھی بھی میچ جتوا کر دے سکتے ہیں۔دوسری جانب محمد رضوان نے آئندہ میچز میں بہترین پرفارمنس کی امید بھی ظاہر کی۔