سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں”ہم ہیں پاکستان” جلسہ کی کال پر پونچھ کی غیور عوام نے لبیک کہ دیا ہے،سردار بشیر ایڈووکیٹ

132

اسلام آباد( سٹیٹ ویوز) مشہور سیاسی و سماجی شخصیت سردار بشیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں”ہم ہیں پاکستان” جلسہ کی کال پر پونچھ کی غیور عوام نے لبیک کہ دیا ہے اور 14اگست 2024 کو راولاکوٹ صابر شہید سٹیڈیم کے اندر ریکارڈ و تاریخ ساز جلسہ عام میں آزاد کشمیر کے عوام بالعموم اور پونچھ ڈویژن کے غیور عوام بالخصوص پاکستان کیساتھ اپنی کمٹمنٹ و وفاداری کا عملی ثبوت دیں گے۔

اہلیان پونچھ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوے بھر پور شرکت کریں گے اور پاکستان سے اپنی لازوال محبت کا اظہار کریں گے اس حوالے سے رابطہ مہم شروع ہے اور لوگوں میں بھرپور جوش اور جذبہ پایا جا رہاہے ۔ لوگ اپنے محبوب قائد اور ہم ہیں پاکستان نعرے کے خالق سردار تنویر الیاس خان سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کو سننے کے لیے بے تاب ہیں .

شمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور کشمیرپاکسنان کا اٹوٹ انگ ہے ۔تاریخ ساز جلسہ کشمیری قوم کی قربانیوں اور نظریاتی مستقبل کی ترجمانی کرے گا ۔انہوں نے مزیدکہا کہ تاریخی جلسہ مستقبل کی سیاست کا تعین کر ے گا۔ آزادکشمیر بھر سے بڑی تعداد میں کارکنان جلسے میں شرکت کرکے سردار تنویر الیاس خان سے والہانہ عقیدت کا اظہار کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں