سمندرپار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک کا پنجاب حکومت کی طرف سےسولر سسٹم دینے کے فیصلہ پر اظہار تشکر

115

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) پنجاب حکومت کی طرف سے 100 سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے افراد کو مفت سولر سسٹم دینےاور 200 سے 300 تک بجلی یونٹ استعمال کرنے والوں کو 10 فیصد پر سولر سسٹم دینے کے فیصلے کو سراتا ہوں، یہ ایک عوامی اقدام ہے جو پنجاب حکومت نے بروقت اٹھا کر غریب عوام کو اس تکلیف سے بچانے کی کوشش کی ہے.

ان خیالات کا اظہار معروف پاکستانی شخصیت اور سمندرپار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے یہ اعلان کہ 14 اگست سے پنجاب بھر کے 100 سے 200 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم دیا جائے گا ایک خوش آئند فیصلہ ہے.

اس سے پنجاب کی غریب عوام کو اپنے بلوں میں بچت اور دیگر اخراجات میں کمی کا فائدہ ہوگا، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا کہ میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے عوامی ویژن کی مکمل حمایت کرتا ہوں اور ان کو عوام دوست اقدامات کرنے پر بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہوں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں