سید علی خامنہ ای ؒ کی جراتمندانہ شہادت ملت مظلومہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان۔ شہید خامنہ ای عالمی استعمار کے خلاف مزاحمت کی علامت اور استعارہ تھے۔ان خیالات کا اظہار امیر حزب المجاہدین اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین احمد نے متحدہ جہاد کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہید سید علی خامنہ ای بے بیباکی ،جراتمندی ،حق گوئی اور۔صبر و استقامت کا کوہ گراں تھے ۔
شہید رہنما مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کرنے والوں کے بہی خواہ تھے ۔فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے براہ راست جدوجہد میں مصروف عمل تھے ۔یہی وجہ ہے کہ یہود و ہنود دونوں ان سے خائف تھے ۔تاہم اس حقیقت کا بھی اعتراف کرنا پڑے گا کہ شہید خامنہ ای اور دیگر ایرانی قیادت کی شہادت میں دشمن سے زیادہ ملی غداروں کا کردار نمایاں ہے ۔
کشمیری آزادی پسند عوام اور تحریک آزادی تحریک کشمیت کی مسلمہ قیادت شہید رہنما کی جدائی سے گہرے صدمے میں ہے تاہم ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ شہید ایک فرد نہیں بلکہ ایک نظریہ’ جدوجہد اور استقامت کا نام ہیں اور ان کی شہادت سے ہزاروں خامنہ ای جنم لیں گے ۔سید صلاح الدین احمد نے شہید رہنما اور دیگر شہدائے ایران کی بلندی درجات کی دعا کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔