صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سندھ زون سردار ذوالفقار علی خان کی چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات

150

کراچی (سٹیٹ ویوز)صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سندھ زون سردار ذوالفقار علی خان کی چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات اس موقع پر سردار شوکت حسین سردار ظفر حیات بھی موجود ہے۔اس موقع پر پاکستان وآزادکشمیر کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی تحریک ازادی کی اخلاقی سیاسی مدد کرتا ہے اور کرتے رہے گا کیوں کہ یہ تکمیل پاکستان کی تحریک ۔پاکستان پیپلزپارٹی کا فورم ہو یا حکومت پاکستان کا وہاں پر کشمیریوں میں جدوجہد آزادی کی بات کی گئی اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خوداریت و حق آآزادی کی حمایت کی کشمیریوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔

بھارت اپنے مذموم مقاصد سے بازاجاے ورنہ انجام سخت ہوگا بھارت دنیا کی انکھوں میں اب زیادہ دیر دھول نہیں جھونک سکتا ۔معرکہ حق آپریشن بننیان المرصوص کے بعد بھارت کا اصل چہرہ دنیا دیکھ چکی ہے ۔پیپلزپارٹی مظلوم پسے طبقات کی آواز ہے اس کو منظم ومتحرک کیا جاے فلسفہ بھٹو وپارٹی کے منشور کو گھر گھر تک پہنچائیں ۔اس موقع پر سردار ذوالفقار علی خان نے کہا کہ آزادکشمیر میں بھی عوامی راج قائم ہورہا ہے امدہ انتخابات میں پیپلزپارٹی آزادکشمیر وجی بی میں واضح اکثریت سے حکومت بنائیں گے انیوالا دور عوام کا ہوگا پیپلزپارٹی کا ہوگا۔

اس پر ریاست کی آزادی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا جارہا ہے اور ووقت دور نہیں جب جموں کو کشمیر ایک ساتھ ملکر اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے ۔ہم تحریک آزادی کشمیر کی بھرپور حمایت پر اہل پاکستان کے احسان مند ہیں ۔ازادکشمیر کے اندر عوامی حکومت کے قیام کے بعد عوامی کی مایوسیوں ختم ہورہی ہیں حکومت پاکستان کا ریاست کے مسائل کے حل کے لیے تعاون قابل تعریف ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں