عالمی تنظیم انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انسپاڈ کے زیر اہتمام امن، مذہبی ہم آہنگی انسانی حقوق کے لیےکانفرنس کا انعقاد

68

لندن (بیورو رپورٹ )امن، مذہبی ہم آہنگی انسانی حقوق کے لئے متذحرک عالمی تنظیم انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انسپاڈ کے زیر اہتمام ایک تاریخی امن اور ہم آہنگی کانفرنس برطانوی پارلیمنٹ ہاؤس آف کامنز میں منعقد ہوئی۔ اس اہم کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کویت کی مرکزی مسجد کے امام شیخ قاری احمد النفیس کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ محمد یٰسین نے کانفرنس کی صدارت کی جبکہ ممتاز کشمیری دانشور اور انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کے صدر ڈاکٹر سردار محمد طاہر تبسم نے تقریب کی میزبانی کی۔ اس اہم بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد پاک برطانیہ تعلقات اور مسئلہ کشمیر میں برطانیہ کے کردار کو مزید اجاگر کرنا ہے، ساتھ ہی برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان اور کشمیر کی موثر آواز، ہاؤس آف لارڈز کے اراکین، ممبران پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔

برطانوی پارلیمنٹ اور موثر کشمیری اور پاکستانی رہنماؤں کی ممتاز خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایوارڈز اور مختلف اعزازی اسناد کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس موقع پر انسپاد کے صدر ڈاکٹر سردار محمد طاہر تبسم نے کہا کہ پاکستانی اور کشمیری تارکین وطن اپنے ملک کے حقیقی سفیر ہیں جو اپنے ملک و قوم کے خلاف ہونے والے منفی پروپیگنڈے کو ناکام بنا کر ایک مثبت چہرہ پیش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان اور کشمیر کے لیے لابنگ اور سیاسی، معاشی اور باہمی مفاد کے حصول کے لیے اجتماعی اور انفرادی سطح پر فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل نہ صرف ایشیائی خطے کے امن کے لیے بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے عالمی طاقتوں سے بالعموم اور برطانیہ سے بالخصوص مطالبہ کیا کہ وہ امن کے حامی حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔

اس موقع پر لارڈ قربان حسین، چیئرمین لیبر فرینڈز آف کشمیر ایم پی اینڈریو گیوین، برٹش پارلیمنٹ کے ممبران پال برسٹو، سیم ٹیری، خالد محمود، طاہر علی، تنمن جیت سنگھ ڈھیسی، ڈاکٹر خورشید احمد سی بی ای چیئرمین بورڈ آف گورنر انسپاڈ سابق مئیر لیاقت علی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایم بی ای، شیراز خان، ڈیوڈ ابراہمز، ریحانہ علی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پاک برطانیہ تعلقات اور مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر لارڈ قربان حسین، ایم پی افضل خان، ایم پی ڈیبی ابراہمز، ایم پی اینڈریو گوائن، ایم پی پال برسٹو، ڈاکٹر خورشید احمد سی بی ای، سردار جوگا سنگھ، راجہ فہیم کیانی، کونسلر یاسمین ڈار، روی سنگھ، شائستہ صافی، بختاور میر، آدم ابو ایمان اور ایس ایم عرفان طاہر کو کمیونٹی سروس برائے پاک یو کے تعلقات اور مسئلہ کشمیر پر دیرینہ خدمات پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔

جبکہ ممبران برطانوی پارلیمنٹ محمد یٰسین، خالد محمود، مسٹر ڈیوڈ ابراہمز، امام احمد النفیس، رفیق سہگل، مسٹر منپریت سنگھ، آسیہ حسین، شیراز خان صدر پی پی سی یو کے، منظر قریشی اور ریحانہ علی کو بھی سفیر برائے امن اسناد سے نوازا گیا۔ کانفرنس کے اختتام پر معروف مذہبی سکالر شیخ پال صلاح الدین آرمسٹرانگ نے کشمیر اور فلسطین کی آزادی، پاکستان کے استحکام اور عالمی امن کے قیام کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ سید حسین شہید سرور، چوہدری جہانگیر پوٹھی جسٹس آف پیس، محترمہ نیلم، اویس راجپوت، نائلہ عظمت، رانا شمع نذیر، نادیہ جعفری، حسن افضل رانا، راشد یعقوب، صفیہ محمد، نینا خان، فیاض ناصر، رانا محمد الیاس خان، شجاعت۔ علی خان، مسٹر ڈیوڈ ابراہمس، مسٹر کریگ وارن، محمد شریف خان، محمد عباسی، سید رشید بخاری، کیمرون اقبال، سوزانا پیسٹی بیرن، علیشا الیگزینڈرا بیرن، کرنل محبت علی، مسٹر جیوندر سنگھ، سید اظفر زاہد، عدیل ارشد اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں