عامر خان کی 26 سالہ فلمی بیٹی انھی سے محبت کر بیٹھی

70

بھارتی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے بولی وڈ کے ’مسٹر پرفیکٹ‘ کے بجائے بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان سے محبت کا اعتراف کرلیا۔بولی وڈ کے اکھاڑے میں عامر خان نے نوجوان حسینہ فاطمہ ثنا شیخ کو فلم’’دنگل‘‘ میں اپنی بیٹی بنا کر اتارا تھا، تاہم فاطمہ بطور چائلڈ آرٹسٹ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم’’ون ٹو کا فور‘‘ (2001ء)میں پہلے ہی کام کر چکی ہیں، یعنی عامر خان سے پہلے شاہ رخ خان کے ساتھ فاطمہ شیخ کی شناسائی تھی۔

نوجوان اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے جذبات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہ رخ خان ان کی پہلی محبت ہیں اور وہ ان کے ساتھ رومانس کرنے کی خواہشمند ہیں۔ 26سالہ فاطمہ ثنا شیخ نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ جب انہوں نے ’’ون ٹو کا فور‘‘ میں کام کیا ،تب ان کی عمر 10برس بھی نہیں تھی اور اسی وقت انہیں کنگ خان سے محبت ہوئی تھی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ شاہ رخ خان سے عشق کرنا چاہتی تھیں، جسکی وضاحت دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ حقیقت میں نہیں بلکہ اسکرین پر شاہ رخ خان کے ساتھ عشق کرنا چاہتی ہیں، تاہم ان کی پہلی محبت کنگ خان ہی ہیں۔ فاطمہ شیخ نے بتایا کہ انہیں اس وقت بے حد تکلیف پہنچی اور ان کا دل ٹوٹ گیا، جب انہیں بچپن میں ہی یہ پتہ چلا کہ شاہ رخ خان شادی شدہ ہیں۔

فاطمہ ثنا شیخ کا کہنا تھا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کو دیکھ کر سوچا کہ یہ ان کی بیوی کیسے بنیں۔ شاہ رخ خان نے گوری خان سے اس وقت شادی کی تھی، جب فاطمہ پیدا بھی نہیں ہوئی تھیں اور فاطمہ ثنا شیخ کی پیدائش شاہ رخ خان کی شادی کے ایک سال بعد ہوئی۔واضح رہے کہ فاطمہ ثنا شیخ کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں یہ خبر سرگرم ہے کہ وہ عامر خان کے ساتھ رشتۂ محبت میں بندھی ہوئی ہیں اور اداکار کے اپنی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کو طلاق دینے کی وجہ بھی فاطمہ ثنا ہی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں