مظفرآباد (سٹیٹ ویوز)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سابق صدر سردار عبدلرازق خان ایڈووکیٹ نے مخصوص نشتوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا سپریم کورٹ نے آئین اور قانون کی بالادستی پر مہر ثبت کردی ہے اور حقدار کو اس کا حق ادا کیا ہے.
سردار عبدلرازق ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 51 اور 106 کے تحت کسی بھی جماعت کو اس کی حاصل کردہ سیٹوں کے تناسب سے زیادہ نشتیں نہیں دی جاسکتیں الیکشن کمشن نے مخصوص نشتوں کی بندر بانٹ کرکے آئین اور جمہوریت کا مذاق اڑایا تھا سپریم کورٹ کے فیصلے سے حق اور انصاف کا بول بالا ہوا ہے.
سردار عبدلرازق ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر محض تکنیکی یا ضابطے کی خامیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کو یہ نشتیں نہ دی جاتیں تو آئنیی تقاضے مجروع ہوتے اور خواتین اور اقلیتیں نشستوں سے محروم ہوجاتے انھوں نے کہا کہ قوانین اور ضابطے آئین کے تابع ہیں اس لئے آئین کو ہر صورت راستہ دینا پڑتا ہے پی ٹی آئی کی قانونی حکمت عملی میں خامیوں کے باوجود سپریم کورٹ نے آئین کی عملداری کے لئے اپنے اختیارات کا درست استعمال کیا ہے.