مظفرآباد کی اولین مرکزی علمی دینی درسگاہ جامعہ اشاعت القرآن شاہ ناڑہ مظفرآباد کا 57 واں سالانہ اجتماع، 29 فضلاء کی دستاربندی کر دی گئی

174

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز)آزادکشمیر کی قدیمی دارالحکومت مظفرآباد کی اولین مرکزی علمی دینی درسگاہ جامعہ اشاعت القرآن شاہ ناڑہ مظفرآباد کا 57 واں سالانہ اجتماع، 29 فضلاء کی دستاربندی کر دی گئی، جامعہ کے ابتک 24 ہزار فضلا مکمل ہوگئے، تفصیلات کے مطابق جامعہ اشاعت القرآن شاہ ناڑہ مظفرآباد کا 57 ویں سالانہ ختم بخاری تکمیل قرآن مجید کانفرنس زیر صدارت بانی و رئیس جامعہ ہذا شیخ القرآن حضرت مولانا قاری عبدالمالک توحیدی منعقد ہوئی جبکہ مہمانان خصوصی شیخ الحدیث حضرت مولانا خلیل الرحمٰن نعمانی مانسہرہ، مولانا پیر سید محمود الحسن شاہ آف شنکیاری نے خطاب میں کہا مدرسہ علم وعرفان کا مرکز ہے۔

مدارس رشد وہدایت اور پیغمبر کے دین کے آمین چوکیدار ہیں برصغیر میں انگریز کے مقابلے میں دارلعلوم دیوبند نے دین کی ترویج کے لئے مدینہ منورہ مسجد نبوی کے مدرسہ صفہ کے طرز پر مدرسہ بنایا آج پوری دنیا میں مدارس کا تسلسل صفہ کے مدرسہ کی شاخیں ہیں دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جن کو انگریز ختم کرسکا نہ اسکے آلہ کار ختم کرسکیں گے، علوم دیں کی احیا عوام کی درست رہنمائی کے لئے علماء مدارس کا کردار ہے ۔مولانا قاری عبدالمالک توحیدی نے اپنی ساری زندگی خدمت قرآن میں صرف کر دی 62 سال قبل للھیت ،تقوی اور اخلاص سے قائم کیا گیا انکا یہ ادارہ آج کامیابی کی انتہاؤں کو چھو رہا ہے۔

جو حضرت شیخ القرآن کا فیض ہے 24 ہزار سے زائد فضلا اور 50 ہزار سے زائد مستفید کنندگان ان کے لئے دارین کی دولت ہے حکومت اور مخیر حضرات غریب نادار، یتیم بے سہارا بچوں اور بچیوں کے اس ادارے کی کفالتی، تعلیمی، اصلاحی، تربیتی، روحانی علمی خدمات کے لئے دل کھول کر بھرپور تعاون کرے ۔مقررین علما کرام نے جامعہ اشاعت القرآن کے قابل، مخلص متقی اساتذہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جن کی محنت و شفقت سے ادارہ کے فضلا آزادکشمیر ہی نہیں پاکستان و بیرون ممالک میں بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور مسلسل کئی سال سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان اور تعلیمی بورڈز میں ممتاز پوزیشن لے رہے ہیں ، مہمان علما کرام نے جامعہ کی عظیم الشان خدمات پر ہدیہ تبریک پیش کیا ان سے قبل مہمانان گرامی کا جامعہ پہنچنے پر استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔

اجتماع میں معزرین شہر و منتظمہ کمیٹی کے قائم مقام صدر چوہدری احسن منظور، کونسلرز میونسپل کارپوریشن مظفرآباد راشد زرگر، ارسلان بشیر میر، سیکرٹری مسجد کمیٹی حاجی محمد اجمل قریشی، مفتی ابراھیم عزیز ممبر پبلک سروس کمیشن آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر، مولانا قاری محمد افضل خان سرپرست جمعیت علمائے اسلام جموں کشمیر، مولانا عتیق الرحمن دانش ممبر اسلامی نظریاتی کونسل، مولانا سید عدنان شاہ مسؤل وفاق المدارس العربیہ پاکستان، استاذ العلماء مولانا ہدایت اللہ، استاذ الحفاظ مولانا محمد فیاض، استاذ العلما حضرت مولانا فضل الرحمن آف بھیڑی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات جمعیت علمائے اسلام جموں کشمیر مولانا یونس شاکر، ڈسٹرکٹ خطیب مظفرآباد مولانا عبد الخالق، مولانا ضیاء الحق فضل ،سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام جموں کشمیر ڈویژن مظفرآباد مولانا الطاف شیخ، خطیب نکتہ داں مولانا الطاف حسین لون ، نائب ناظم محکمہ امور دینیہ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مفتی تنویر احمد، ضلع مفتی مفتی شیزان موسی، تحصیل مفتی ، مفتی کریم اللہ، ناظم جمعیت علمائے اسلام مولانا حزب الحق، مبلغ ختم نبوت قاری عبد القیوم ، قاری محمد اسداللہ، قاری مقبول الرحمن، مدح خواں مصطفی مولانا قاری عبد الرحمن شریف، بلبل مدینہ مولاناعبدالرحمن بٹ، مولانا بلال بٹ ،معروف کالم نگار مولانا قاضی عبد الحفیظ عابد، مولانا عتیق الرحمن، مولانا محمد امجد، مولانا قاری نجیب، قاری محمد احمد، قاری ذاکر اللہ فاروقی آف بفہ ، استاذ مولانا عبدالسلام ، استاذ شیخ الحدیث حضرت مولانا فضل وھاب،پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا صفی اللہ ،استاذ مولانا نور الحق، استاذ مولانا نور محمد، استاذ مولانا عاقل شمس کاکا خیل، استاذ مولانا مفتی ذاہد چشتی، استاذ الحفاظ حضرت قاری عبد الباسط توحیدی،استاذ مولانا محمد وسیم سینئر صحافیوں عبدالواجد خان، محمد اقبال میر، چوہدری امتیاز احمد، معروف تاجر راہنماوں قاضی محمد انور ایڈووکیٹ، محمد ذاہد، چوہدری محمد مبارک، چوہدری محمد زبیر، چوہدری عامر حمید، توفیق احمد کیانی، شکیل احمد میر، دیگر نے شرکت کی، کانفرنس میں بڑی تعداد میں ضلع نیلم، جہلم ویلی، لیپا ویلی، چکار،کومی کوٹ، کوہالہ، ضلع مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام ،کوہستان سمیت دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں شرکا اور طلبا و طالبات کے والدین نے شرکت کی۔

طلبا کو جامعہ اشاعت القرآن شاہناڑہ مظفرآباد کی جانب سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی اسناد، تحایف، نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے یہ پروگرام السعید ساونڈ و ویڈیو سسٹم کے مواصلاتی رابطے پر دنیا بھر میں دکھایا گیا ، عوام الناس معززین شہر نے کامیاب ترین پروگرام کے انعقاد پر جامعہ کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا، آخر میں شیخ القرآن مولانا قاری عبدالمالک نے اجتماعی دعا فرمائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں