عباسپور(سٹیٹ ویوز) آزاد کشمیر کے نامور پرنسپل ایڈیشنل میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر لیاقت محمود (بی-19) نے گزشتہ روز بحیثیت میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال عباسپور کا چارج سنبھال لیا
معروف ڈاکٹر لیاقت محمود جب عباسپورھسپتال پہنچے تو عباس پور کے شہریوں ،سول سوسائٹی کے نمائندگان، سیاسی ومذہبی شخصیات، چنار پریس کلب عباس پور کے صحافیوں اور تاجر رہنماؤں نے ڈاکٹر لیاقت محمود کا فقید المثال استقبال کیا اور انہیں ایک جلوس کی شکل میں ہاسپٹل ان کے دفتر تک چھوڑنے آئے
اس موقع پر مختصر استقبالیہ تقریب سےمقررین نے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر لیاقت محمود کے عباس پور تبادلے اور بحیثیت میڈیکل سپرنٹینڈنٹ چارج سنبھالنے کو خوش ائند قرار دیا اہلیان عباس پور کی جانب سے محکمہ صحت عامہ کے اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا گیا کہ انہوں نے ایک بہترین منتظم ایک ماہر اسپیشلسٹ درد دل رکھنے والے اور انسانیت کا جذبہ سے سرشار ڈاکٹر کو عباسپور میں تعینات کیا
اس سے اہلیان عباس پور کی صحت اور علاج ومعالجہ کے مسائل کو کافی حد تک حل ہونے میں مدد ملے گی مقررین نے ڈاکٹر لیاقت محمود سے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنی نابغہء روزگار صلاحیتوں کا استفادہ کرتے ہوئے نیز اپنے 25 سالہ تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے اہلیان عباس پور کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل کے مریضوں کی بہترطبی، علاج و معالجہ کی سہولتیں فراہم کریں گے
اس موقع پر مہمان خصوصی میڈیکل میڈیکل سپرنیڈینٹ ڈاکٹر لیاقت محمود نے خطاب کرتے ہوئے تمام معزز شہریوں ،سیاڈی زعماء ،سول سوسائٹی، اور چنار پریس کلب عباس پور کے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان کا استقبال کیا
ڈاکٹر لیاقت محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ تعالی کے حضور دست بدعا ہوں کہ وہ مجھے ہمت اور توفیق عطا فرمائیں کہ میں اہلیان عباس پور کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے انہیں صحت کی سہولیات بہتر انداز میں پہنچا سکوں انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر عباس پور کے بے شمار مسائل ہیں
جنہیں عباس پور کی سول سوسائٹی سیاسی قیادت اور حکومت کے ساتھ مل بیٹھ کر مشترکہ تعاون سے ایک مثالی ہسپتال بنائیں گے انشاءاللہ میرے ساتھ ایک تجربہ کار نرسنگ کی ٹیم ہے اور ہم اس کو مزید کورسز کروا کے تیار کریں گے اور ہم ائندہ مستقبل قریب میں عباس پور میں ہارٹ کے مریضوں اور گائنی مریضوں کے اپریشن بھی کریں گے
اس استقبالیہ تقریب سے چنار پریس کلب عباس پور کے سرپرست اعلی خواجہ ریاض احمد، ممبران ضلع کونسل سردار فیصل نسیم،چوھدری رضوان یاسین گلشن ،پروفیسر سردار مشتاق خان،سابق صدر انجمن تاجران سردار فیاض خان، شیخ محمد نذیر ،سردار مظہر چغتائی،سروش قیوم، خواجہ شاہد جان ،چوھدری اسد محمود ، انجمن تاجران کے نگران اعلی خواجہ محمد یونس،حاجی خواجہ شوکت اقبال، سردار یوسف چغتائی اور دیگر نے خطاب کیا مہمانوں کی تواضع مٹھائیوں سے کی گئی