نومنتخب وزیراعظم نے ملک کو آگے لے جانے کا پلان بتا دیا

34

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی بدلے کی سیاست کا سوچا بھی نہیں۔وزیراعظم بننے کے بعد شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قیادت اور ہم نے ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، ہم نے کبھی بدلے کی سیاست کا سوچا بھی نہیں، نواز شریف کی حکومت کا تین بار تختہ الٹا گیا مگر انہوں نے پاکستان کے مفادات کیخلاف کیخلاف بات کرنے کا سوچا بھی نہیں.

شہباز شریف نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید ہوئیں تو سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی کہا پاکستان کھپے، نواز شریف، آصف زرداری اور بلاول زرداری نے کبھی پاکستان کے مفاد کے خلاف بات نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں