وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ ڈاکٹر انیلہ کمال کے اعزاز میں ایسوسی ایشن آف ایڈمنسٹریٹو سٹاف ویمن یونیورسٹی باغ کا تقریب کا انعقاد

149

باغ (سٹیٹ ویوز)وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ ڈاکٹر انیلہ کمال کے اعزاز میں ایسوسی ایشن آف ایڈمنسٹریٹو سٹاف ویمن یونیورسٹی باغ نے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں ڈینز، پرنسپل آفیسران،جملہ آفیسران اور دیگر ملازمین نے شرکت کی.وائس چانسلر ڈاکٹر انیلہ کمال نے کہا میں بطور وائس چانسلر اپنی زمہ داریوں کو نبھانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گی لیکن ویمن یونیورسٹی کو ایک باوقار اور مثالی ادارہ بنانے کے لیے مجھے آپ سب کا تعاون درکار ہے، اداروں کو بنانے کے لیے لیئے ٹیم ورک سب سے اولین شرط ھوتی ھے .وائس چانسلر نے کہا میرے آفیس کے دروازے آپ کے لیئے کھلے ہیں ان کا کہنا تھا کسی کا لیگل کام کسی صورت نہیں رکے گا اور کوئی ایسا کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جو قانون اور ضابطے کے مغائر ھو. انھوں نے کہا کہ کشمیر میں کشمیری زمان نہیں بولی جاتی ہم کوشش کریں گے کہ کشمیری زبان کو بطور ڈیپارٹمنٹ شروع کریں.

کشمیری اپنے زبان اور کلچر سے دور ھو رہے ہیں اس پر سنجیدہ کوشش کی ضرورت ھے کیونکہ آپ اپنے روٹس کے جتنا قریب ھوں گے اتنا ہی آپ کے لیئے بھتر ھو گا. وائس چانسلر نے ویمن یونیورسٹی باغ کو ایک اعلی تحقیقی ادارہ بنانے کے لیئے اپنے عزم کا اظہار کیا. ان کا کہنا تھا طالبات کو دور حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق معیاری تعلیم اور سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور ملازمین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا. جامعات کو درپیش مسائل سے نکلنے کے لیئے کوالٹی ایجوکیشن اور سکل بیسڈ ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ تحقیقی پراجیکٹس پر کام کرنا ھو گا . مقررین نے حکومت آزاد کشمیر ،صدر ریاست اور سرچ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے میرٹ پر ڈاکٹر انیلہ کمال کا بطور چانسلر انتخاب کیا. ان کا کہنا تھا ڈاکٹر انیلہ کمال غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک خاتون ہیں اور یہ ہمارے ادارے اورہمارے لیئے اعزاز کی بات ھے کہ آپ جیسی وثنرری،باہمت ،بھتریں ایڈمنسٹریٹر اور خدا داد صلاحیتوں کی مالک وائس چانسلر میسر ہیں.

آپ نے بطور وائس چانسلر راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں مثالی کارگردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک نوزائیدہ یونیورسٹی کو نہ صرف پاکستان کی بہترین جامعات میں لاکھڑا کیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی نمایاں مقام دلایا. مقررین نے کہا آپ کے مختصر عرصے میں یونیورسٹی کے لیئے کیے گے اقدامات اور اصلاحات کی بدولت ادارے کی کارکردگی اور دیگر معاملات میں نمایاں بھتری آئی ھے. امید کرتے ہیں کہ آپ کی راہنمائی اور قیادت میں ہم اس ادارے کو ایک مثالی ادارے بنانے میں سرخرو ھوں گے. ایسوسی ایشن آف ایڈمنسٹریٹو سٹاف نے وائس چانسلر کو مکمل تعاون کا یقین دلایا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں