ورلڈکپ؛ سری لنکا کی پاکستان کیخلاف جارحانہ بیٹنگ،ر 14 اوورز میں 90 رنز

56

آئی سی سی ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 14 اوورز میں 90 رنز بنالیے۔حیدرآباد کے راجیو گارندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے اوپنرز ایک بار پھر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، کوشل پریرا صفر پر پویلین لوٹے تاہم دوسری وکٹ کی شراکت میں پاتھم نسانکا اور کوشل پریرا نے 85 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ دونوں بالترتیب 47 اور 37 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے میچ کی واحد وکٹ حسن علی نے حاصل کی۔قبل ازیں سری لنکن کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنے پر پریشر بڑھانے کی کوشش کریں گے، ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ میچ کامیابی کے ساتھ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے، سری لنکا کسن راجیتھا کی جگہ مہیش تھیکشنا جبکہ پاکستان نے فخر زمان کی جگہ عبداللہ شفیق کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔

اس سے قبل دونوں ٹیمیں ورلڈکپ کے عالمی مقابلوں میں 7 بار آمنے سامنے آئی ہیں جہاں پاکستان پلڑا بھاری ہے، گرین شرٹس نے 0-7 سے آئی لینڈرز پر برتری قائم کررکھی ہے۔

پاکستان اسکواڈ
کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف

سری لنکا کا اسکواڈ
کپتان داسن شناکا، پاتھم نسانکا، کوشل پریرا، کوشل مینڈس، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، مہیش تھیکشنا، دلشان مدوشنکا، متھیشا پتھیرانا اور ڈینوتھ ویلالگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں