اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ وزٹ ویزا اور دیگر طریقوں سے مڈل ایسٹ آنے والے پاکستانیوں میں سے اکثر ایسے لوگوں کی بھی ہوتی ہے جومڈل ایسٹ کے مختلف ممالک خصوصا” متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور دیگر ممالک میں بھیک مانگتے ہیں اور پاکستان کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں.
یہ پاکستانی مختلف طریقوں سے مقامی افراد کو قائل کرتے ہیں اور انہیں اپنی نام نہاد مجبوریاں بتا کران سے پیسے بٹورتے ہیں جو انتہائی غیر مہذب اور قومی جرم ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو اس معاملے کا سخت ایکشن لینا چایئے اور ایسے افراد کی نشان دہی کرکے انکا پاسپورٹ ضبط کرنا چایئے تاکہ پاکستان کی بدنامی کا سلسلہ رک سکے.
کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا کہ مڈل ایسٹ میں بھیک مانگنے والے ان پاکستانیوں سے دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہورہی ہے اس لیے اس مکروہ رجحان کو روکنا بہت ضروری ہے، میں بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وزٹ ویزہ کی آڑ میں یہ مکروہ دھندہ کرنے والے پاکستانیوں کو شکنجے میں لایا جائے اور انکا پاسپورٹ ضبط کرکے ہمیشہ کے لیے بیرون جانے پر پابندی عائد کی جائے