وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت پاکستان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا

140

اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت پاکستان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے دائرہ کار میں غیر ملکی شہریوں، کمپنیوں اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو روشن ڈیجیٹل اور حکومتی سکیورٹیز سمیت نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کی اجازت ہوگی۔

وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور ملک کے معاشی مستقبل کا حصہ بنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں