پیٹر برا، بھمبر ( نیوز رپورٹر)وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے آبائی ضلع بھمبر میں نواحی علاقے گوڑھا کنجہال کی تاریخی چراگاہ پر لینڈ مافیا کی طرف سے قبضہ کرنے کی کوشش کے خلاف احتجاج پر گوڑھا کنجال کے نہتےعوام پہ اسلحے کے آزادنہ استعمال ، اندھا دھند فائرنگ اور ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کےپہ درپہ وار کر کے 14 سے زائد افراد کو شدید زخمی کر دیا گیا، برطانیہ میں سینکڑوں کشمیریوں نے اجلاس کرتے ہوئے اس واقعہ کی مذمت کی اور ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا، اس سانحہ کے زخمیوں میں خواتین سمیت بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ محکمہ ریوینیو اور پولیس کے زمہ داران کے خلاف کاروائی کا بھی مطالبہ، اجلاس میں کہا گیا کہ دو ہفتوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود با اثر ملزمان کے خلاف شواہد جمع نہ کیے جا سکے، اس حملے میں پولیس کی موقع پہ موجودگی ہونے کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے سرد مہری سے گوڑھا کنجال اور دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم گوڑھا کنجال کے عوام میں شدید غم و غصہ پایہ جاتا ہے لینڈ مافیا کی طرف سے ڈھائے جانے والے ان مظالم کے خلاف اور گوڑھا کنجہال کے عوام اور اس دہشت گردی کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پیٹربراہ کیمرج شائر میں برطانیہ میں مقیم گوڑھا کنجہال کمیونٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا .

جس میں برطانیہ کی گوڑھا کنجہال کمیونٹی نے بھرپور طریقے سے شرکت کرتے ہوئے اپنے گاؤں کے عوام اور دہشت گردی کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب اپنے گاؤں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، اس تقریب میں لنڈن سے چوہدری محمود اسماعیل ، طارق شریف مغل، افتخار شریف مغل، چوہدری افتخار احمد، چوہدری شاہجان علی، مرزا شوکت علی، محمد زولفقار ، عتیق اعظم، مرزا ندیم صدیق ، ارسلان جاوید، شوکت نواز، چوہدری علی حسن نیاز، برمنگھم سے امرت رخسار شبیر ، سرمند اقبال پیٹربراہ کیمبرج سے چوہدری محمد اکرام، چوہدری ابرار حسین، چوہدری محمود، لطیف، عبدالسلام ، چوہدری ظفر خالق، چوہدری شمریز علی، لہسٹر سے مرزا احسن مطلوب، مرزا عبدالرؤف، آصف مطلوب، نعمان مطلوب اور دوسرے احباب نے شرکت کی۔ اسی طرح بہت سے ساتھی شادی کی ایک تقریب کی بدولت اگرچہ شرکت نہ فرما سکے تاہم بزریعہ زوم و فون اس میں شرکت فرما کر اپنی طرف سے بھرپور تعاون کی نہ صرف یقین دہانی کروائی بلکہ اپنی کمیونٹی کے شانہ بشانہ چلنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ جس میں چوہدری کوثر علی ایڈوکیٹ برنلے لنکا شاہر۔ چوہدری منشاء ڈربی ، حاجی طارق مسعود، واجد اقبال، محمد ثقلین لیڈز ، جاوید اقبال، ارشد محمود بریڈ فورڈ ، شفقت نواز سٹوک، امجد ابراہیم، ڈربی ، ارشد ابراہیم لنڈن ، چوہدری مسعود احمد ناٹنگھم ، ریاض شریف، نیاز شریف لنڈن، محمد امتیاز لنڈن، حق نواز چوہدری یونس لنڈن ، محمد شفیق لندن ، نوشاد حمید ، لنڈن ، ارشد خادم لندن، زاکر حسین برٹن ، ذاہد قادر شفیلڈ ، نصیر احمد لنڈن اور دوسرے بہت سے افراد شامل ہیں .
گوڑھا کنجہال کمیونٹی نے ایک قرارداد کی روشنی میں اپنے مطالبات کو عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا اور انتظامیہ سے امن و امان کو قائم رکھنے کےلئے دہشت گردی کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا ،مقررین نے اپنے خطابات میں ایک مشترکہ پیغام میں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کہ پیسے اور سٹیٹس کے بل بوتے پہ کوئی بھی اپنے آپکو قانون سے بالاتر نہ سمجھے ہمارا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے۔ تاہم دہشت گردی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر عبرتناک سزائیں دی جائیں تاکہ مستقبل میں کوئی بھی دوسرے کا حق نہ مار سکے۔ اور انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عبرت کا نشانہ بنا کر ایک مثال قائم کی جائے تاکہ قانون کی عملداری ممکن بنائی جا سکے ،اس اجلاس میں متفقہ طور پہ ایک قرارداد منظور کی گئی جسکے مطابق -قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی زمہ داریاں پورے کرتے ہوئے ملزمان کی پشت پناہی بند کریں۔
ملزمان کو شاہانہ پروٹوکول دینے کے بجائے ان کی ساتھ بھی عام شہریوں کی طرح سلوک کیا جائے -انسانی جان کی قدر بہت ضروری ہے اسکے ساتھ کھیلنے والوں کو اقدام قتل کے قانون کے مطابق سزا دی جاہے -لینڈ مافیا کی طرف سے ریکارڈ میں رد و بدل اور غیر قانونی طریقے سے جعلی گرداوریاں لگانے اور عملداری کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے ، ان جعلی گرداوریاں لگانے اور اس پہ عملداریاں کروانے والوں کے خلاف کاروائی اس لئے بھی ضروری ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے مزید سانحہ جات سے بچا جا سکے ،لینڈ مافیا کے ملزمان کو قانون کو ہاتھ میں لینے اور لوگوں کو اندھادند فائرنگ سے زندگی بھر کے لئے مفلوج کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں -لینڈ مافیا کو غیر قانونی تعمیرات سے پہلے محکمانہ تقرریوں میں رد وبدل اور پھر حادثے کے وقت لینڈ مافیا کو پولیس کی پروٹیکشن کس کے حکم پہ ہوئی۔
انتظامیہ اس پہ اپنے موقف کو واضح کرے ورنہ یا تاثر اور بھی مضبوط ہو گا کہ یہ سب انتظامیہ کی ملی بھگت سے ہوا۔-ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر کی تمام انتظامیہ بلخصوص شعبہ ایمرجنسی کے ڈاکٹروں سرجنز۔ آپریشن ٹھیٹر اور نرسنگ سٹاف کو اورسیز گوڑھا کنجال کمیونٹی کی طرف سے سلام پیش کرتے ہوئے قیمتی جانیں بچانے پہ ہم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں اگرچہ زندگی و موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے مگر وقت کے ان مسیحوں کا احسان ہم عمر بھر نہیں بھولیں گے -گوڑھا کنجال اور بھمبر شہر و گرد و نوا کے رضا کاروں ۔ عوامی نمائندوں۔ مختلف تنظیموں کے رضا کاروں کو بھی ہمارا سلام جنہوں نے ہسپتال پہنچ کر نہ صرف ہماری داد رسی کی بلکہ آپنا خون دے کر ہمارے بچوں و بڑوں کی جانیں بچا کر ہمیں ہمیشہ کے لئے اپنا مقروض بنا دیا۔ گوڑھا کنجال کی برطانیہ کمیونٹی آپ سبکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی معترف ہے ،گوڑھا کنجال کی برطانیہ کمیونٹی ہرطرح کے تشدد کے سخت خلاف ہےاور قانون کی عملداری پہ یقین رکھتی ہے لہٰزا ہمارا مطالبہ ہے کہ ہماری تاریخی چراگاہ پہ قبضہ مافیا کے خلاف قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ ہمارے زخمیوں کی داد رسی وقت کی اہم ضرورت اور اسکا واحد حل ملزمان کوقرار واقعی سزا ہی سے ممکن ہے۔