ٹریول ایڈوائزری جاری،حالات بہتر ہونے تک شہری ایران جانے سے گریز کریں

114

وزارت خارجہ نے پاکستانی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی حفاظت اور سلامتی کے لئے حالات بہتر ہونے تک اسلامی جمہوریہ ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔دفتر خارجہ کی جانب سے سے جاری ٹریول ایڈوائزری کے مطابق ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں، چوکس رہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ غیر ضروری نقل و حرکت کم سے کم رکھیں اور پاکستانی سفارتی مشنز سے باقاعدہ رابطے میں رہیں۔دوسری جانب ایران کی تازہ صورت حال میں پاکستانی سفارتخانے نے شہریوں کی سہولت کے لیے کرائسس مینجمنٹ یونٹ قائم کردیا۔

تہران میں سفیر پاکستان مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی معاونت کے لیے 24 گھنٹے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تین عہدیداروں کے فون نمبرز اور لینڈ لائن نمبر بھی فراہم کردیے گئے ہیں۔
رابطہ نمبرز:

فرحان علی: 00989107648298

فیضان: 00989906824496

کاشف علی: 00989938983309

کرائسس مینجمنٹ یونٹ کے لینڈ لائن نمبرز درج ذیل ہیں:

00982166941388

00982166944888

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں