پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کا ڈنکہ بجنے لگا، امریکی قبضے میں ایرانی کارگو وطن واپسی کیلئے پاکستان پہنچ گیا

29

پاکستان نے ایک اور کامیاب سفارتکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی قبضے میں ایرانی عملے کے ارکان کی محفوظ وطن واپسی کو یقینی بنادیا ہے۔ترجمان پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے اعتماد سازی کے اقدام کے طور پر، ضبط کیے گئے ایرانی کنٹینر جہاز ‘ایم وی توسکا’ اور اُس پر سوار عملے کے 22 ارکان کو پاکستان سے منتقل کیا گیا ہے۔

ان افراد کو جنہیں گزشتہ رات پاکستان لایا گیا، انہیں آج ایرانی حکام کے حوالے کیا جائے گاایرانی بحری جہاز کو بھی ضروری مرمت کے بعد اس کے اصل مالکان کو واپس کرنے کے لیے پاکستانی سمندری حدود کا استعمال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ واپسی ایرانی اور امریکی فریقین کی حمایت کے ساتھ مل کر کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں