پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی

118

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں پاکستان نے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کولمبو میں شیڈول گروپ اے کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

بھارت کی جانب سے اوپننگ ابھیشیک شرما اور تلک ورما نے کی، سلمان علی آغا نے پہلا اوور کرایا، اوور کی آخری گیند پر اور انڈین ٹیم کے ایک رن کے اسکور پر ابھیشیک ورما آؤٹ ہوگئے، شاہین شاہ آفریدی نے انہیں کیچ آؤٹ کیا۔

پاکستان الیون
پاکستان کی جانب سے ٹیم کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

سلمان آغا کے بیان پر بھارتی کپتان کا دلچسپ جواب!
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں سلمان آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، شاداب خان، عثمان خان ( وکٹ کیپر)، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عثمان طارق، ابرار احمد شامل ہیں۔

انڈین الیون
بھارت کی پلئینگ الیون میں ایشان کشن، ابھیشیک شرما، تلک ورما، سوریا کمار یادیو (کپتان)، ہارک پانڈیا، شیوم دوبے، رنکو سنگھ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، ورون چکرورتی، جسپریت بمرا شامل ہیں۔واضح رہے آج کھیلے گئے دیگر میچز میں گروپ سی میں ویسٹ انڈیز نے نیپال کو 9 وکٹوں سے اور گروپ اے میں امریکا نے نمیبیا کو 31 رنز سے شکست دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں