پلندری :پولیس اہلکاروں کو دھمکی دینے والی پھولن دیوی پولیس کے ہتھے چڑھ گئی

34

پلندری( بیورورپورٹ )پھولن دیوی بالآخر پولیس کے ہتھے چڑھ گئی .پولیس کانسٹیبل کو فحش اور بیہودہ گالیاں دینے والی شازمہ حلیم کو گرفتار کر کے سرکاری مہمان بنا دیا گیا .تفتیسی ہیڈ کانسٹیبل مہتاب آفاقی کو پرسنل اور تھانہ کے سرکاری فون نمبرات پر گالیاں اور دھمکیاں دینے کے الزام میں شازمہ حلیم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.

شازمہ حلیم کے سہولت کار کو بھی تھانہ پلندری کا مہمان بنا دیا گیا دیگر سہولت کاروں کیخلاف جلد گرفتاری کا امکان ،ایس پی سدہنوتی ساجد عمران کی پریس کانفرنس ،شازمہ حلیم کیس کے متعلق صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کیا ،شاذمہ حلیم نے فحش اور بیہودہ گالیاں دینے پر معذرت کر لی ،قانون کیمطابق کاروائی کی جائے گی کسی کو بے قصور مقدمات میں نہیں پھنسایا جائیگا ،دارے قابل احترام ہیں کسی کو ہرزہ سرائی یا پگڑیاں اچھالنے کی اجازت نہیں دیں گے ایس پی سدہنوتی کی میڈیا نمائندگان سے گفتگو ان کا مزید کہنا تھا کہ شازمہ حلیم نامی خاتون نے تھانہ پلندری کے کانسٹیبل مہتاب آفاقی کو فحش اور بیہودہ گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں .

جس پر مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا مہتاب آفاقی کیخلاف اکسانے والے سہولت کار کو بھی گرفتار کیا گیا اس کے علاؤہ بھی بہت سے لوگ اس گینگ کیساتھ جڑے ہوئے جن کیخلاف تحقیقات جاری ہے شازمہ حلیم کیس کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی جائیں گی جو بھی قصور وار ہوا اس کیخلاف تحت ضابطہ قانونی کاروائی کی جائیگی دوستی جانب شازمہ حلیم نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ میں مہتاب آفاقی کو نہیں جانتی ان جانے میں اسکو فحش گالیاں دی ہیں جس پر میں شرمندہ ہوں اور معذرت چاہتی ہوں ادھر عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہیکہ شازمہ حلیم نامی خاتون علاقہ کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے سوشل میڈیا پر اداروں اور آفسیران کو بے عزت کرنا اس کا معمول بن چکا ہے لہذا اس کیخلاف کوئی سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے اور ورثاء کو بلوا کر انکے حوالہ کیا جائے تاکہ آئندہ مزید علاقہ کی بدنامی نہ ہو سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں