اسلام آباد :پنجاب سویٹس بیکرز اینڈ ریفریشمنٹ سنٹر جی 15 کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی و جنرل سیکرٹری جی 15 چوہدری زاہد فرید اور سید اطہر شاہ بخاری تھے جنہوں نے ربن کاٹ کر بیکری کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں چوہدری محمد شکیل، سردار عاطف، محمد شریف ، کرنل عطاء، سعد رسول، غلام رسول، محمد دین، صاحب شاہ، مراد یوسف، محمد لطیف اور سید یوسف ہمدانی نے شرکت کی اور جی 15 میں نئی بیکری کے قیام پر انتظامیہ کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر پنجاب سویٹس بیکرز اینڈ ریفریشمنٹ سنٹر کی انتظامیہ کی جانب سے شبیر جاوید ، ساجد کریم ، احتشام جاوید، علی رضا اور احمد مجتبی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو معیاری، صاف ستھری اور ذائقہ دار بیکری مصنوعات مناسب قیمتوں پر فراہم کی جائیں گی۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع کی گئی اور شرکاء نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔