پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان رہا ہوتے ہی پانچویں مرتبہ پھر گرفتار کر لیے گئے

91

مردان: تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو پھر گرفتار کرلیا گیا۔علی محمد خان کو مردان کی انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ اینٹی کرپشن پولیس کے مقدمے میں علی محمد خان کا نام بھی شامل ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کی گرفتاری پانچویں مرتبہ عمل میں لائی گئی ہے، انہیں گزشتہ روز پشاور جیل سے رہائی کے بعد مردان پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں