پی ٹی آئی سے ناپسندیدگی عطا اللہ عیسیٰ خیلوی تک پہنچ گئی، ترانے بنانے پر شرمندگی کا اظہار

60

پاکستان کے معروف فوک گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ترانے بنانے پر شرمندگی کا اظہار کردیا۔پاکستان میں لوک اور عوامی گیت کے باعث پسند کیے جانے والے گلوکارعطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے ماضی میں پی ٹی آئی کے لیے متعدد ترانے لکھے اور اپنی آواز سے انکو رونق بخشی، تاہم اب انہوں نے اپنے اس عمل پر شرمندہ ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کی ماضی میں حمایت کی اور ترانے بھی لکھے جس پر اب وہ شرمندہ ہورہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ وہ 9 مئی کو ملک میں ہوئے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ہمیشہ پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑے رہیں گے کیونکہ پاک فوج ہے تو ہی پاکستان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث تمام افراد کو قانون کے مطابق سزا ضرور ملنی چاہیے، ان واقعات نے قوم کو بہت دکھ پہنچایا ہے۔واضح رہے کہ عطااللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی 1951 میں پنجاب کے شہر میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل میں پیدا ہوئے، جس وجہ سے وہ عیسی خیلوی کہلواتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں