ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے دفتر سے نوجوان کی لاش برآمد

120

لاہور(سٹیٹ ویوز ڈیسک)لاہور پولیس کے مطابق متوفی نوجوان کی لاش ڈی آئی جی آپریشنز کے واش روم سے ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر نوجوان کی موت کی وجہ طبعی معلوم ہوتی ہے اور مرنے والے نوجوان کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

حکام کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجوہات کے بارے میں علم ہو سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں