مظفرآباد ( سٹیٹ ویوز)آزاد جموں و کشمیر کابینہ نے وزیر اطلاعات اوقاف و مذہبی امور چوہدری محمد رفیق نئیر کی جانب سے پیش کردہ قرارداد منظور کر لی۔ چوہدری محمد رفیق نئیر کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں کشمیریوں کے حقِ خودارادیت، حریت رہنما محمد یاسین ملک کی غیر قانونی اسیری، مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستانی افواج کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی شدید مذمت کی گئی۔
قرارداد میں پاک فضائیہ کے دفاعی نظام “تیمور” کی کامیاب تیاری پر مبارکباد پیش کی گئی اور لیپہ ویلی میں کامیاب ہیلی ریسکیو آپریشن پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔