کشمیر کی بیٹی نے برمنگھم سٹی یونیورسٹی برطانیہ سے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

180

پوٹھی کی رہائشی مریم سہیل نے برمنگھم سٹی یونیورسٹی، برطانیہ سے پبلک ہیلتھ میں ایم فل مکمل کر دیا۔ اس سے قبل مریم سہیل نے یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ سے بی ایس باٹنی میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا ۔ اس شاندار کامیابی پر مریم کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی میری والدہ کے نام ہے جنہوں نے نا مساعد حالات میں ہماری پرورش کی۔ وہ اب برطانیہ میں ہی اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کر چکی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اساتذہ بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے لیے طلباء و طالبات کی ٹریننگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن انفرا سٹریکچر و دیگر سہولیات کے فقدان کی وجہ سے ہم اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو پا رہے۔ حکومت کو تعلیمی سہولیات پر توجہ دیںنے کی ضرورت ہے.

تا کہ پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں اپنی جگہ بنا سکے۔ اس موقع پر عوام کو علاقہ سمیت اساتذہ و سول سوسائٹی نے مسرت اور طالبہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ مریم سہیل کا تعلق راولاکوٹ کے نواحی گاؤں پوٹھی سے ہے اور وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار سہیل رزاق المعروف ڈاکٹر سہیل (مرحوم) کی صاحب زادی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں