کمشنر راولپنڈی کا انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان

45

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا کہنا ہے کہ وہ راولپنڈی ڈویژن میں ہونے والی انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ہفتے کو راولپنڈی میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے مہینے پہلے الیکشن ڈیوٹی پر لگایا گیا۔کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ میں ڈیوٹی ٹھیک سے نہیں کر سکا، قومی اسمبلی کے 13 کے حلقوں نتائج تبدیل کئے گئے، ہارے ہوئے امیدواروں کو جتوایا گیا۔

لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ میں نے جو جرم کیا اس پر سزائے موت دی جائے، میرے سامنے پریزائیڈنگ افسران رو رہے تھے۔کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ 1971 کا واقعہ دوبارہ ہو، فجر کی نماز کے بعد میں نے خودکشی کی کوشش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں