کے-الیکٹرک کی سی ای او کے عہدے پر سید مونس عبداللہ علوی کی دوبارہ تعیناتی

29

کراچی (سٹیٹ ویوز)ے- الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 7 جولائی 2025 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کے-الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے طور پر سید مونس عبداللہ علوی کو 30 جولائی 2025 سے دوبارہ تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

سید مونس عبداللہ علوی نے 2008 میں کے-الیکٹرک میں شمولیت اختیار کی اور اپنی تقرری سے قبل وہ ادارے میں چیف فنانشل آفیسر، کمپنی سیکریٹری اور ہیڈ آف ٹریژری جیسے کلیدی عہدوں پر فائز رہے۔ سی ای او کے۔الیکٹرک مونس علوی 30 سالہ متنوع مالیاتی تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے ادارے کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے میں قیادت فراہم کی، جس میں ڈیجیٹلائزیشن، صارفین مركوزیت، اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا شامل ہے۔

کے۔ الیکٹرک کے بارے میں
کے۔ الیکٹرک (KE)ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے، جس کا قیام 1913ء میں عمل میں آیا اور قیام پاکستان کے بعد کے ای ایس سی (KESC) کے نام سے اس کی پاکستان میں شمولیت ہوئی۔ 2005 میں کمپنی کی نجکاری کی گئی۔ کے۔ الیکٹرک پاکستان کی واحد عمودی طور پر مربوط پاور یوٹیلیٹی ہے، جو کراچی اور اُس کے ملحقہ علاقوں کو بجلی فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کے 66.4 فیصد اکثریتی حصص (شیئرز) کے ای ایس پاور کی ملکیت ہیں.

جو سرمایہ کاروں کا ایک کنسورشیم ہے، جس میں سعودی عرب کی الجومعہ پاور لمیٹڈ، نیشنل انڈسٹریز گروپ (ہولڈنگ) کویت اور انفرا اسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپٹل فنڈ (آئی جی سی ایف) شامل ہیں۔ کمپنی میں حکومت پاکستان کے بھی 24.36 فیصد شیئرز ہیں۔بقیہ حصص فری فلوٹ شیئرز کے طور پر درج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں