ہیومینٹیی ریوائیول فورم کی جانب سے دھیرکوٹ یوسی ملوٹ کے نواحی گاؤں مندری کے محلہ جات میں‌پودوں‌کی تقسیم

140

ہیومینٹیی ریوائیول فورم کا قابل ستائش اقدام ہیومینٹیی ریوائیول فورم کی جانب سے ضلع باغ تحصیل دھیرکوٹ یوسی ملوٹ کے نواحی گاؤں مندری کے محلہ جات ناڑے ، ڈھاکہ اور سیری میں مفت پودے تقسیم کیے گئے .

عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے پودے حاصل کیے .ہر گھر تک پودےے یہ صرف نہ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اہم قدم ہے بلکہ عوام کو تازہ پھل فراہم کرنے کے لیے بھی ایک قابل تحسین اقدام ہے.

اس موقع پر ہیومینٹیی ریوائیول فورم کی ٹیم نے عوام کو پودوں کی نگہداشت کے حوالے سے آگاہ کیا پھل دار پودے نہ صرف ماحول کو سرسبز بناتے ہیں بلکہ عوام کو تازہ پھل فراہم کرنے کا ذریعہ بھی بنتے ہیں.

عوام علاقہ میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے جس میں پودوں کی نگہداشت کے حوالے سے مفید معلومات شامل تھیں۔ ہیومینٹیی ریوائیول فورم کی بنیاد 3 ماہ قبل ضلع باغ تحصیل دھیرکوٹ یوسی ملوٹ کی گاؤں مندری کے محلہ جات ڈھاکہ ، ناڑے سیری کے نوجوانوں نے رکھی تھی.

ہیومینٹیی ریوائیول فورم ن کے ذمہ دارا ن کا یہ بھی کہنا تھا کہاکہ انھوں نے اپنے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے. یہ فورم کسی ایک علاقے کے لیے مخصوص نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کے لیے بنایا گیا ہے. چاہے کوئی بھی علاقہ تحصیل ، یا ضلع ہو فورم اپنے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے ہو ممکن کوشش کر رہا ہے اور مستقبل میں بھی اپنی خدمت جاری رکھے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں