یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس (YES) ویلفیئر سوسائٹی(رجسٹرڈ)راولپنڈی اور اے ایف ایل پاکستان نے سابق کلاس فیلوز کو ملا دیا

105

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)دنیا بھر کے بڑی جامعات اور درسگاہوں میں فارغ التحصیل طلبہ کی تنظیمیں تو ماضی قدیم سے موجود ہیں لیکن اب یہ مثبت روایت پاکستان کے چھوٹے تعلیمی اداروں اور قصبوں تک پھیل چکی ہے اور اکثر ماضی کے ہم جماعت جمع ہوکر اپنی خوشگوار یادوں کو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے کیساتھ اپنے سابق کلاس فیلوز کی دعوتیں کرتے ہیں جس سے کئی خاندانوں میں دوبارہ قربت بڑھتی اور علاقے کی امن وسلامتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس (YES) ویلفیئر سوسائٹی(رجسٹرڈ)راولپنڈی اور اے ایف ایل پاکستان کے ڈائریکٹر عرفان خان نے بتایا کہ ہمارا گائوں آلہ ڈنڈ ڈھیری ،خیبر پختونخواہ کے ضلع ملاکنڈ میں واقع ہے، جو یوسف زئی قبیلے کاتاریخی گائوں ہے۔ سوات اور دیر کے سنگم پر واقع ہے اس گائوں کے ہائی سکول میں ہم 1992-93ء میں جماعت نہم ودہم کے طالبعلم تھے، اس وقت تو ہم سب بچے تھے ، اب ہم بڑے تو ہوگئے ہیں لیکن وہ یادیں وہ باتیں اب بھی ہمارے ذہن میں محفوظ ہیں اور ہم نے اپنی یادوں کو تازہ کرنے کیلئے اپنی تنظیم بنا لی ہے.

جس کے تحت ہم مختلف اوقات میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں، پرانی یادیں شیئر کرتے ہیں، یوں اس عمر میں بھی ہمارا بچپن لوٹ آیا ہے اور خوشگوار یادوں نے ہمیں دوبارہ متحد کردیا ہے۔عرفان خان نے بتایا کہ میں نے اپنے تمام پرانے ہم جماعتوں کو مدعو کیا، جو اندرون وبیرون ملک سے جمع ہوئے اور سب نے مل کر لذیذکھانوں کیساتھ خوشگوار یادیں شیئر کیں جو ایک بڑا ہی مثبت اور پرسکون تجربہ رہا۔ یہ روایت اب عام ہو رہی ہے جو ہماری ثقافت کے ساتھ پیار ومحبت کے فروغ کابھی ذریعہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں