یونائٹڈ چارٹر اسکول ایم اے جناح روڈ کیمپس میں ہفتہ اردو شایان شان طریقے سے منایا گیا

53

کراچی (سٹیٹ ویوز)یونائٹڈ چارٹر اسکول ایم اے جناح روڈ کیمپس میں ہفتہ اردو شایان شان طریقے سے منایا گیا۔جس میں علامہ اقبال کی یاد کو تازہ کرنے کے لیے بچوں کو کریکٹر بھی دیا گیا اور ان کو نہ صرف اقبال کی شاعری بلکہ ان کا فلسفہ ان کی فکر ان کے افکار ان کی پاکستان بنانےکے سلسلے میں کوششیں اور فلسفہ خودی پر بھرپور روشنی ڈالی گئی۔

کلب نے اچھی تقریروں کے ساتھ اور مکالمہ نگاری کے ساتھ علامہ اقبال کی حیات طیبہ اور ان کی شاعری پر پرجوش انداز میں سرگرمی کی۔اس موقع پر مقررین کاکہنا تھا کہ أج کے دور میں بھی علامہ اقبال کے افکار اور خیالات کی شدت سے کمی محسوس ہوتی ہے۔ اسکول میں اس طرح کاسلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ تاکہ طلبہ کو انکے ہیروز کے افکار و خیالات کی مکمل معلومات حاصل ہوتی رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں