05 مئی کو بھمبر میں کیا ہونے جا رہا ہے؟تفضیلات سامنے آگئیں

40

بھمبر( سٹیٹ ویوز) سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر چوہدری طارق فاروق نے ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 مئی کو وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام بھمبر کا دورہ کریں گے اپنے دورے کے دوران وہ دانش اسکول کا معائنہ کریں گے اور بھمبر میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے انہوں نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی کہ اس اہم پروگرام کی بھرپور اور منظم تیاریوں کا فوری آغاز کیا جائے تاکہ جلسہ بھرپور انداز میں کامیاب ہو چوہدری طارق فاروق نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کا ایک اعلیٰ سطحی وفد حال ہی میں راجہ ذوالقرنین خان سے ملاقات کے لیے گیا.

جہاں انہیں باقاعدہ طور پر پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی اس موقع پر موجود معززین اور کارکنان نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کا بھرپور خیرمقدم کیا انہوں نے انتخابی فہرستوں میں پائی جانے والی سنگین بے ضابطگیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ ووٹر لسٹوں کی درستگی کے لیے فوری طور پر عملی اقدامات کریں اور ذمہ دار اداروں سے رابطہ کریں اجلاس میں یوتھ کنونشن کی شاندار کامیابی پر نوجوان قیادت اور ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی گئی ،

اس موقع پر چوہدری جمیل سلطان، راجہ زاہد حسین گکھر، راجہ محمد نسیم خان، راجہ ارسلان امتیاز ایڈووکیٹ، چوہدری ابرارالحق ایڈووکیٹ، راجہ نعیم گل، چوہدری علی بابر ایڈووکیٹ سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا مقررین نے ووٹر لسٹوں کے مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری درستگی پر زور دیا جبکہ راجہ ذوالقرنین خان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا اجلاس کے شرکاء نے یوتھ کنونشن کی کامیابی پر نوجوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں